ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / اوپپونے نیاسیلفی ایکسپرٹ ایف 3 پلس لانچ کیا

اوپپونے نیاسیلفی ایکسپرٹ ایف 3 پلس لانچ کیا

Sun, 02 Apr 2017 20:56:36  SO Admin   S.O. News Service

پٹنہ ،2 ؍اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )مسلسل بہتر ہو رہے گلوبل اسمارٹ فون برانڈ، اوپپو نے نیا سیلفی ایکسپرٹ ایف 3 پلس لانچ کرکے 'گروپ سیلفی' ٹرینڈ متعارف کرایا۔ اس کی قیمت 30990 روپے ہے۔ ایف 3 پلس میں برانڈ کا پہلا ڈوئل فرنٹ سیلفی کیمرہ ہے، جس نے پہلے 120 ڈگری وائڈ اینگل گروپ سیلفی کیمرے لگا ہے۔ ایف 3 پلس کی پہلی فروخت 1 اپریل، 2017 کو ہندوستان کے تمام حصوں میں ہوگی۔ یہ فلپ کارٹ، ایمیزون اور اسنیپ ڈیل پر اوپپو آن لائن اسٹورز پر بھی دستیاب ہوگا۔اوپپو انڈیا کے گلوبل وی پی اور صدر، اسکائی لی نے کہا، '' اوپپو ' سیلفی اکسپرٹس' ایف سیریز کے ساتھ سیلفی کی دنیا میں صنعت کی معروف کمپنی بن گیا ہے۔ ہمارا برانڈ جنوب مشرقی ایشیا اور دنیا کے دیگر حصوں میں بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔جی ایف کے ڈیٹا کے مطابق، ہم گزشتہ سال بھارت کے آف لائن مارکیٹ میں نمبر 2 اسمارٹ فون برانڈ بن گئے۔ ایف 3 پلس نئے 'گروپ سیلفی' ٹرینڈ کی نشاندہی کرے گا اور سیلفی ایکسپرٹ کے طور پر ہماری پوزیشن کو اور بھی مضبوط بنائے گا۔


Share: